ابنا: وزیراعظم کی جانب سے تنخواہوں میں پندرہ فیصداضافے پرعمل درآمد نہ ہونے کے خلاف پشاوریونیورسٹی سمیت صوبے کی تمام جامعات کے اساتذہ اورملازمین نے آج چوتھے روز بھی کلاسوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے اوراساتذہ بھی ملازمین کے ساتھ ہڑتال پرہیں جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں صوبے کی بڑی جامعات کے ملازمین اوراساتذہ کی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ دوسری طرف یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
...........
/169