25 ستمبر 2011 - 20:30

پشاور…پشاور میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ابنا: پشاور کے شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کے تعطل کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں شہریوں نے حکومت سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  ..........

/169