25 ستمبر 2011 - 20:30

يمن کے ڈکٹيٹر علي عبداللہ صالح نے اپنے لئے امريکہ اور سعودي عرب کي حمايت کا شکريہ ادا کيا ہے.

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق علي عبداللہ صالح نے اتوار کو ٹيلي ويژن سے نشر ہونے والي اپني تقرير ميں اپنے مخالفين کو کچلنے کے لئے امريکہ اور سعودي عرب کي جانب سے ملنے والي بے دريغ اور ہمہ گير حمايت پر ان دونوں ملکوں کا شکريہ ادا کيا - علي عبداللہ صالح نے اپني تقرير ميں اپنے مخالفين کو تخريب کار کا نام ديتے ہوئے ان کو ملک ميں حاليہ بدامني کا ذمے دار قرار ديا- علي عبداللہ صالح نے يہ تقرير ايسي حالت ميں کي ہے کہ جب حاليہ پانچ دنوں کے دوران يمن ميں ايک سو سے زيادہ مظاہرين ہلاک اور تقريبا ايک ہزار زخمي ہوئے ہيں - علي عبداللہ صالح جو علاج کے بہانے سعودي عرب چلا گيا تھا تين ماہ بعد جمعے کے دن واپس يمن لوٹ آيا ہے اور اس کے واپس لوٹتے ہي اس ملک کي سيکورٹي فورس نے عوامي مظاہروں کو کچلنے کي اپني کاروائي تيز کردي ہے-

............

/169