24 ستمبر 2011 - 20:30

غزہ کے عوام نے آج اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: غزہ کے عوام نے آج اقوام متحدہ کے دفتر کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے صہیونی ریاست کے حق میں امریکی حمایتوں کی مذمت کی اور ایسی فلسطینی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت قدس شریف ہو۔ مظاہرین نے صہیونی ریاست کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس مظاہرے میں فلسطینی خواتین نے امریکہ کی جانب سے فلسطین کی آزاد حکومت کی تشکیل کی مخالفت کو ساز باز مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے کی دلیل قراردیا۔ غزہ کے عوام نے کہا کہ اگر فلسطین کی آزاد ریاست تشکیل ہوتی ہے تو اس کا دارالحکومت صرف اور صرف بیت المقدس ہی ہوسکتا ہے اور وہ اس صیہونی قبضے سے اس شہر کی آزادی کے خواہاں ہیں۔

............

/169