21 ستمبر 2011 - 20:30

کوئٹہ ہزارہ ایس ایف کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان عالمی طاقتوں کی سازشوں کا مرکز بن چکا ہے.

ابنا: عالمی طاقتیں اپنی مفادات کی خاطر اپنے داخلی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کے زریعے خطے میں امن و امان کا مسلہ پیدا کررہی ہیںبیان میں کہا گیا کہ جب تک حکومت عالمی طاقتوں کے ایما پر کام کرے گی امن بحال نہیں ہوسکے گا . ایک دہائی سے ہزارہ قوم کا قتل عام کیا جارہا ہے حکومتی ادارے ، انتظامیہ پارلیمنٹ اس کی روک تھام کے سامنے بے بس ہیں آج تک دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڈا جاسکا لہذا ہزارہ قوم عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ہزارہ قوم پر ظلم اور کوئٹہ میں عرصہ حیات تنگ کرنے کا نوٹس لیں. بیان‌ میں کہا گیا یکم اکتوبر سے ہزارہ قوم احتجاج اور مظاہرے کرے گی. کوئٹہ میں ہزارہ قوم کے قتل اور سانحہ مستونگ کیخلاف ایچ ایس ایف کے زیر اہتمام آج جمعرات کو شام 5 بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا.

............

/169