21 ستمبر 2011 - 20:30

ترکي ميں حکومت کے خلاف بغاوت کي سازش کے الزام ميں دو مزيد جنرلوں کو گرفتار کيا گيا ہے -

ابنا: ترکي کے ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف بغاوت کي سازش ميں شريک فوجيوں کے خلاف مقدمے کي کارروائي کے تحت ، استانبول کي ايک عدالت نے مزيد دو جنرلوں کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کيا ہے - ترک فوج کي سيکريٹ سروس کے سربراہ ، اسماعيل حکي پيکن کو بھي کچھ دنوں قبل ، حکومت کے خلاف بغاوت کي کوشش اور ملک ميں بد امني کا ماحول تيار کرنے کے الزام ميں گرفتار کيا گيا تھا -

ترکي ميں بر سر اقتدار جسٹس اينڈ ڈيليپمنٹ پارٹي نے سن دو ہزار دو ميں اقتدار ميں آنے کے بعد سے اب تک ، سياسي امور ميں فوج کي مداخلت کے سد باب کے لئے قوانين ميں اصلاح اور نئے قانون بنانے کي وسيع پيمانے پر کوششيں کي ہيں - ترکي ميں حکومت کے خلاف بغاوت کي سازش ميں شرکت کے جرم ميں دو سو سے زائد فوجيوں ، سياست دانوں اور مصنفوں پر مقدمہ چل رہا ہے.

............

/169