21 ستمبر 2011 - 20:30

لاہور…لاہور میں ڈینگی بخار میں مبتلا مزید تین افراد دم توڑ گئے۔

ابنا: شہر کے اسپتالوں میں رش میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے جلد جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈینگی مچھر لاہور میں مسلسل موت بانٹ رہا ہے، آج آوٴٹ فال روڈ کا پچپن سالہ سلیم، راج گڑھ کا محمد زاہد اور نسرین فاطمہ ڈینگی بخار کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔دوسری جانب لاہور کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں رش میں کوئی کمی نہیں آئی۔ بخار میں مبتلا ہزاروں افراد علاج کے لئے اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔طارق صلاح الدین پرنسپل جنرل اسپتال کے مطابق جنرل اسپتال میں صرف تین ہفتوں کے دوران ڈینگی بخار کے شبہ میں ایک لاکھ تیس ہزار افراد نے اپنا چیک اپ کرایا۔مختلف اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شکوہ ہے کہ ڈاکٹر ان پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ٹاوٴن کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی بخار کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی سخت نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ڈینگی بخار کے سلسلے میں قانون سازی پر بھی غور کیا جائے گا۔ڈینگی کے خلاف سری لنکن ماہرین بھی سرگرم ہیں آج انہوں نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔  ........

/169