20 ستمبر 2011 - 19:30

گزشتہ دنوں مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے خلاف کراچی، ملتان اور کوئٹہ میں مظاہرے کئے گئے تھے.

ابنا: ملتان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میں سانحہ مستونگ کی اطلاع ملتے ہی شیعان حیدرِ کرار سینکڑوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے سانحہ مستونگ کے خلاف چنگی نمبر 6 پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.

ضلع گھوٹکی کے راہنمائوں نے بھی سانحہ مستونگ کے خلاف آج پورے شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے.

اس کے علاوہ مسلسل احتجاجی مظاہرہ کی اطلاعات مل رہی ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی میں مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے خلاف بعد نماز مغربین ایک احتجاجی ماتمی ریلی امام بارگاہ حیدری مشن کھوکھرا پار تا سعود آباد چورنگی نکالی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کے علاقے انچولی میں بعد نماز مغربین مسجد خیر العمل انچولی سےاحتجاجی ماتمی جلوس نکالا جائے گا، اطلاعات کے مطابق سانحہ مستونگ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی آج بروز بدھ ۲۱ ستمبر بعد نماز مغربین مسجد حیدری علی بستی تا رضویہ امام بارگاہ نکالی جا رہی ہے، جبکہ بعد نماز مغربین ملیر حیدری مشن کھوکھرہ پار سے برف خانہ تک بھی ایک احتجاجی ماتمی جلوس نکالا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق حیدر آباد میں کل بروز جمعرات قدم گاہ مولا علی سے پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے.

اس کے علاوہ راولپنڈی میں کماتی چوک پر بھی آج 6بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جاٰئے گا.

........

/169