ابنا: حکام کے مطابق جزیرہ بالی کے قریب ایک کشتی جس پر36مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے، دوران سفر ڈوب گئی۔ حادثے میں کم ازکم 11 افراد ہلاک اور14 لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ مقامی امدادی کارکنوں کے مطابق 11مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ بد قسمت کشتی جزیرہ نوسالمبونگن سے جزیرہ نوسا پنیڈا جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ کشتی ڈوبنے کی وجوہات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔ .............
/169