ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رہبر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا بین الاقوامی بیداری اسلامی کانفرنس سے خطاب علاقہ میں جاری بیداری کی تحریکوں کے لیے ایسے سنہری اوربنیادی اصول فراہم کرتا ہے،جن پر عمل پیرا ہو کر یہ تحریکیں درست سمت کے ساتھ اعلیٰ مقاصد حاصل کر سکتی ہیں.
اردیل سائٹ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے فارس نیوز کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ کہ رہبر مسلمین نے اپنے خطاب میں ان تحریکوںکی و صفات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلامی اور امریکہ مخالف ہیں ۔ رہبر مسلمین نے ان تحریکوں کے راہنمائوں کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اختلافات اور تفرقہ جیسے اندرونی اور دشمن کی سازشو ں جیسے بیرونی خطرات سے خود کو بچا کر رکھیں ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ دونوں اصول دنیا کے ہر ملک اور ہر قوم کے لیے انتہائی اہم ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں اختلاف اور تفرقہ ایجاد نہ رنے دیا جائے اور سیاسی، مذہبی اور سماجی لحاظ سے وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے ۔.............
/169