18 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل سیدحسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ دفاع مقدس کے دوران ملت کی اسقامت و پائیداری دائمی عزت و سربلندی کا سرچشمہ ہے اور اس نے ایران کو تاریخی سربلندی کی چوٹی پر پہنچا دیا ہے۔

ابنا: سیدحسن فیروزآبادی نے ہفتۂ دفاع مقدس کی مناسبت سے کہا کہ دفاع مقدس ایک ایسا عظیم کارنامہ ہے جس نے ایران اور اسلامی انقلاب کو کینہ پرور دشمنوں کے گزند سے محفوظ رکھا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر قوم کی تاریخ میں وطن و تشخص، اور ارضی سالمیت نیز دین و ناموس کے دفاع میں شجاعانہ کارناموں ، جانفشانیوں اور ایثار کے دلیرانہ کارناموں کی بناپر کچھ دن مخصوص ہوتے ہیں جو ہمیشہ کے لئے یاد رکھے جاتے ہیں۔......

/169