18 ستمبر 2011 - 19:30

لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف ووٹ نہیں دے گا۔

ابنا: شامی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ عدنان منصور نے کہا کہ لبنان سلامتی کونسل میں شام اور لبنان کے داخلی امور میں کسی بھی طرح کی مداخلت کی مخالفت اور دونوں ملکوں میں امن و ثبات کے تحفظ کی کوشش پر تاکید کرے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی موجودہ صدارت لبنان کے پاس ہے۔...... /169