17 ستمبر 2011 - 19:30

ليبيا کے دار الحکومت طرابلس ميں انقلابي نوجوانوں کے نمائندے نے قائد انقلاب اسلامي ايران آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کے خطاب کا خير مقدم کياـ

ابنا: قائد انقلاب اسلامي نے تہران ميں جاري اسلامي بيداري کانفرنس سے اپنے خطاب ميں فرمايا ہے کہ ليبيا کے عوام اپنے مستقبل کا فيصلہ خود کريں گےـ انقلابي نوجوانوں کے نمائندے اشرف قرہ بو للي نے آپ کے اس خطاب کا خيرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ليبيا کے عوام قائد انقلاب اسلامي کے نقطہ نگاہ اور اسلامي بيداري کانفرس ميں آپ کے بيان سے پوري طرح متفق ہيں ـاس انقلابي نوجوان نے کہا کہ مغربي ممالک کي مداخلت کا نتيجہ يہ نکلا ہے کہ ليبيا ميں زيادہ تعداد ميں بے گناہ عوام کا قتل عام ہواـاس ليبيائي نوجوان نے ليبيا ميں اسلامي بيداري کے تحت اور علمائے کرام کے کارساز تعاون ميں کامياب ہونے والے انقلاب ميں نوجوانوں کے کردار کي اہميت پر زور ديا اور کہا کہ مغرب گوناگوں سازشوں کے ذريعے ان انقلابوں کو اپنے کنٹرول ميں کرنے کي کوشش کر رہا ہے تاکہ ان تحريکوں کو اسلام اور اسلامي بيداري سے الگ کوئي واقعہ ظاہر کرےـ طرابلس ميں انقلابي نوجوانوں کے نمائندے نے ليبيا کے اندر اور باہر انقلاب کو حاشئے پر ڈال دينے کے لئے جاري سازشوں کے سلسلے ميں خبردار کيا اور ملک کے عوام سے اپيل کي کہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے زيادہ ہوشياري سے کام کريں ـ قائد انقلاب اسلامي نے ہفتے کے روز تہران ميں پہلي اسلامي بيداري کانفرنس سے خطاب ميں علاقے کي انقلابي قوموں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمايا کہ آپ امريکہ اور نيٹو پر ہرگز اعتماد نہ کيجئے، ہميشہ ميدان عمل ميں موجود رہئے اور اپني اصلي شناخت کي حفاظت پوري توجہ سے کيجئےـ قائد انقلاب اسلامي نے مزيد فرمايا کہ عوام، اہم شخصيات اور عوام کے درميان سے اٹھ کر باہر آنے والے رہنما ان انقلابوں کے معمار، اس کي حفاظت کے ذمہ دار اور کمال کي سمت جاري اس سفر کے مستقبل کا تعين کرنے والے ہيں اور انشاء اللہ آئندہ بھي رہيں گے.............

/169