14 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران میں سول ڈیفنس ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ماہرین نے نیشنل آپریٹنگ سسٹم بنالیا ہے جو اس وقت ملک کی مسلح افواج استعمال کررہی ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کے مطابق بريگيڈیر جنرل غلام رضا جلالی نے کہا کہ آپریٹنگ سسٹم اس وقت مسلح افواج استعمال کررہی ہیں اور اسے کمرشیل لیول پر مہیا کرنے کےلئے صنعتی سیکٹر کے تعاون کی ضرورت ہوگي۔ بریگیڈیر جنرل غلام رضا جلالی نے سائبر دفاع پر ملک کی پہلی کانفرس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اگلا قدم قومی آپریشن سسٹم کے لئے ضروری سافٹ ویر تیار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس سنٹر نے وزارت دفاع کے ساتھ انفارمیشن ٹکنالوجی کے لئے ایک مشترکہ مرکز قائم کیا ہے جس کا مقصد ملک کے لئے وزارت دفاع کے سائبروسائل و ذرایع کا استعمال کرنا ہے۔ ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات محمد رضا تقی پور نے کہا ہے کہ ایران آئندہ دنوں میں نیشنل اوپن آپریٹنگ سسٹم تیار کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجکٹ کا مقصد دیگر سسٹموں کو جاسوسی سے روکنا ہے۔............

/169