10 ستمبر 2011 - 19:30

یمن کے عوام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کی سرنگونی کے لئے مزید دباؤ ڈالے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق یمن کے عوام نے دستخطی مہم کے ذریعہ بعض حکومتوں کی طرف سے یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کی حکومت کی حمایت اور یمنی عوام کے مطالبات کو نظر انداز کئے جانے پر خبردار کیا ہے۔یمن کے تعز شہر کے لوگوں نے ایک دستخطی مہم کے ذریعہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صالح حکومت کے انسانیت سوز مظالم کی مذمت اور یمنی عوام کے حقوق اور اس حکومت کی سرنگونی کے ان کے مطالبے کی حمایت کرے۔

یمن کے عوام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے لئے علی عبداللہ صالح کی حکومت پر دباؤ ڈالے اور یمن میں حقوق ، آزادی ، انصاف اور جمہوریت کے تئیں احترام کا مظاہرہ کرے۔ دستخطی مہم چلانے والوں نے انقلابی مقاصد کے حصول کے لئے پر امن مظاہرے جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔..............

/169