ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں سی آئی ڈی نے نولکھا تھا نہ کی حدود میں خفیہ آپریشن کر کے گیارہ طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہو نے والوں میں چارانتہائی مطلوب دہشت گرد شامل ہیں ،جو ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔اس کارروائی میں سی آئی ڈی کے 50 سے زائد افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران پورے علاقہ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔............
/169