5 ستمبر 2011 - 19:30

بحرین میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے پورے ملک میں پھیل گئے ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے علی جواد شیخ نامی چودہ سالہ نوجوان کی شہادت کے بعد سارے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ ادھر آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والے قیدی مظاہرین میں سے دو قیدیوں کی بھوک ہڑتال بھی جاری ہے اور ان قیدیوں سے اظہار یکجہتی کرتےہوئے ان کے بچوں نے بھی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ بحرین کے عوام نے بچوں کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور ملک کے مختلف افراد مظاہرین کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے افراد اور سیاسی قیدیوں کو فوری طورپر رہا کیا جائے ۔ بحرین کی جیلوں میں قید افراد کی حالت نہایت افسوس ناک بتائي جاتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جو اپنے سنی بھائیوں کے ہمراہ ابتدائي حقوق سے محروم ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ حکومت مظاہرین پر جاری مظالم میں استعمال کے لئے ہتھیار اور دیگر سازو سامان امریکہ سے برآمد کر رہی ہے۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت نے اپنے عوام کی سرکوبی کے لئے امریکہ سے ہتھیار خریدے ہیں جن میں آنسو گيس کے گولے بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں آنسو گيس کے گولوں کے استعمال سے دسیوں افراد زخمی اور شہید ہوچکے ہیں جن میں حال ہی میں شہید ہونے والا نوجوان علی جواد شیخ بھی شامل ہے۔ یہ نوجوان عید الفطر کے دن آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں شہید ہوا ہے۔............ /169