4 ستمبر 2011 - 19:30

لبنان کے اسپيکر پارليمان نبيہ بري نے اپنے ملک اور قوم کے خلاف صہیوني دشمن اور اسکے اندروني ايجنٹوں کي سازشوں کے بارے ميں خبردار کيا ہے-

ابنا: بيروت سے ہمارے نمائندے کے مطابق نبيہ بري کا کہنا تھا کہ اسرائيل لبنان کے تيل والے علاقے اور قدرتي ذخائر ہتھيانے کي سازش کو عملي جامہ پہنانے کي کوشش کر رہا ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کے اندر بعض حلقے ملکي دفاع کے منصوبوں ميں روڑے اٹکا رہے ہيں-

دوسري جانب حز ب اللہ کے پارلماني دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے کہا ہے کہ نجیب میقاتی کی حکومت اور حزب اللہ کے ہتھياروں کي مخالفت کرنے والے امريکہ اور اسرائيل کے ايجنٹ ہيں-

انہوں نے کہا کہ حکومت لبنان کے مخالفين کے عزائم تخريب کارانہ ہيں اور وہ امريکہ اور اسرائيل کے اشارے پر کام کر رہے ہيں- محمد رعد نے يہ بات زور ديکر کہي کہ حزب اللہ تمام دشمنوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوري طرح تيار ہے -

واضح رہے کہ سعد حريري کي قيادت والا چودہ مارچ نامي سياسي دھڑا حزب اللہ کے خلاف مسلسل سازشوں ميں مصروف ہے اور وہ حزب اللہ سے ہتھيار چھينے جانے کا مطالبہ کر رہا ہے- لبنان کے عوام حزب اللہ کي فوجي طاقت کو اسرائيلي دھمکيوں اور خطرات کے مقابلے ميں ملکي دفا‏ع کے لئے ضرورت سجھتے ہيں.............

/169