4 ستمبر 2011 - 19:30

نواز شریف نے عبداللہ بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کرکے "دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور" پر گفتگو کی۔

ابنا: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف عید الفطر سے قبل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ جہاں انھوں نے ماہ رمضان میں عمرہ ادا کیا اور عید بھی اہلخانہ کے ساتھ منائی۔سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران میاں نواز شریف مکہ مکرمہ میں سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔آج رات گئے میاں نواز شریف جدہ سے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

۔۔۔۔۔۔

/110