3 ستمبر 2011 - 19:30

ایران کا بوشہر ایٹمی بجلی گھر تقریبا ساٹھ میگاواٹ کے ساتھ ایران کی بجلی کی قومی ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ جڑ گیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے کہا ہے کہ یہ مرحلہ گزشتہ رات انجام پایا۔ ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی چالیس فیصد صلاحیت پر مشتمل پہلا مرحلہ اپنا کام شروع کر دے گا۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد کرمی راد نے ارومیہ جھیل سے یورینیم نکالنے کے بارے میں سامراجی ملکوں کے دعووں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔محمد کرمی راد نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اغیار کے اس دعوے کا پژاک دہشت گرد گروہ کے خلاف سپاہ پاسداران کی کارروائی سے کوئي تعلق ہے۔ ........./169