اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سید مقتدا صدر نے جمعہ کے روز جرمن خبر رسان ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے آل سعود سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی فوج فوری طور پر بحرین سے واپس بلا لے تا کہ بحرینی دوسروں کی مداخلت کے بغیر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکے اور جس طرح کہ بحرینی عوام چاہتے ہیں اسی طرح سے فیصلہ کریں۔بعض ویب سائٹوں پر کہا گیا تھا کہ اگر آل خلیفہ حکومت بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کوئی کاروائی کرے تو مقتدی صدر سعودی حکومت کے خلاف اقدام کریں گے۔ جرمن رپورٹر نے اس سلسلے میں مقتدا صدر سے سوال کیا تو انھوں نے کہا: بڑے علماء کے خلاف اقدام جس اسلامی علاقے میں بھی ہو وہ ہمارے خلاف اور ہمارے مشن کے خلاف اقدام سمجھا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بحرین کے بزرگ عالم دین کو دی گئی حالیہ دھمکیاں نہایت شرمناک تھیں تا ہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنے پڑوسی کے خلاف جارحیت کریں گے بلکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سعودی عرب اپنی فوجیں بحرین سے فوری طور پر واپس بلائے تا کہ بحرینی عوام اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کریں۔
...........
/110