ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے اواخر میں امریکی افواج عراق کو ترک کردیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بغداد اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق امریکی افواج رواں سال کے اواخر میں عراق سے نکل جائیں گی اور اس کے بعد عراق میں امریکی فوجیوں سے متعلق کوئی بھی فوجی اڈہ باقی نہیں رہےگا۔ واضح رہے کہ عراق اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق عراق میں موجود 46 ہزار امریکی فوجی رواں سال 31 دسمبر تک عراق کو ترک کردیں گے لیکن امریکی حکام عراقی عوام اور حکومت کی مرضی کے بغیر عراق میں مزید عرصہ تک رہنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110