ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستانی حکام امریکہ کے ساتھ تمام معاملات کو تحریری اوردستاویزی شکل دینا چاہتے ہیں لیکن امریکہ نے ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیاہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوجی حکام پاکستان میں تمام امریکی آپریشنز اور کارروائیوں کو تحریری صورت دینا چاہتے ہیں اور ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط چاہتے ہیں۔جن میں سی آئی اے کے آپریشنز ،ڈرونز حملے سے قبل آگاہی،خفیہ معلومات کا تبادلہ خیال اور اگر پاکستان میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کے ملنے کی صورت میں ہونے والی پیش رفت اور تعلقات کو تحریری صورت میں لانے کے معاملات شامل ہیں لیکن امریکہ کے سابق اور موجودہ حکام پاکستان کے ساتھ ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکارکر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110