ابنا: اردن کے اسلامک ايکشن فرنٹ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ ملک کےبنيادي آئين ميں اصلاحات اوراس کے نفاذ تک حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے جاري رہيں گے - اردن کے اسلامک ايکشن فرنٹ نے حکومت کي طرف سے اعلان کردہ اصلاحات کو ناکافي قرارديتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کا انتخاب بادشاہ کي مرضي سے نہيں بلکہ عوام کے نمائندوں کي اکثريت کي مرضي سے ہونا چاہئے -
اردن کي اس سياسي جماعت نے اعلان کيا ہے کہ پارليمنٹ کے ممبران کا انتخاب بھي عوام کے براہ راست ووٹوں سے ہي عمل ميں آنا چاہئے بصورت ديگر سينٹ کو تحليل کرديا جانا چاہئے -
ياد رہے کہ تيونس اور مصر ميں عوامي انقلاب کے آغاز کے بعد سے ہي اردن ميں بھي عوام اپنے ملک کي صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے اب تک کئي بار حکومت مخالف مظاہرے کرچکے ہيں اردن کے عوام کا بھي مطالبہ ہے کہ ملک ميں بنيادي اصلاحات کي جائيں -..............
/169