28 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کی عبوری کونسل کے ایک اعلی عہدیدار علی الترہونی نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر قذافی کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات کا کوئي امکان نہیں ہے جب تک وہ خود کو حوالے نہیں کردیتا ۔

ابنا: لیبیا کے مالی اور تیل کے امور کے انچارج علی الترہونی نے آج بنغازی میں کہا ہے کہ قذافی کے ساتھ مذاکرات کا کوئي امکان نہیں ہے لیکن اگر وہ خود کو ہمارے حوالے کردے تو اس صورت میں ہم اس کے ساتھ مذاکرات اور اسے قید کریں گے۔

قذافی کے ترجمان موسی ابراہیم نے بھی آج ایک امریکی نامہ نگار سے رابطہ کر کے ملک میں اقتدار کی منتقلی کے سلسلے میں مذاکرات کرنے پر قذافی کی آمادگی کی خبر دی اور کہا کہ یہ مذاکرات قذافی کا بیٹا الساعدی کرے گا۔

ادھر لیبیا کے انقلابیوں کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی آج کہا ہے کہ انقلابی بہت جلد قذافی کے آبائی شہر سرت میں داخل ہونے والے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ سرت شہر کا محاصرہ تنگ سے تنگ تر ہوتا جا رہا ہے ۔

لیبیا کے انقلابیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرت شہر میں موجود قبائلی رہنما نے اپنے آپ کو ان کے حوالے نہ کیا تو آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وہ اس شہر پر حملہ کر دیں گے۔ ............/169