27 اگست 2011 - 19:30

بحريني عوام شاہي حکومت کے خلاف مظاہرے اور تحريک جاري رکھيں گے-

ابنا: يہ بات سرکردہ بحريني سياستداں جعفرعلوي نے العالم ٹيلي ويژن سے بات چيت کرتے ہوئے کہي- انہوں نے کہا کہ بحرين کے عوام شاہي حکومت کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاري رکھيں گے-

انہوں نے کہا کہ شاہي حکومت عوام کے خلاف لاتعداد جرائم کي مرتکب ہورہي ہے- انہوں نے شاہي حکومت کے وزير قانون کي جانب سے سرکردہ مذہبي رہنما شيخ عيسي قاسم کي توہين کي بھي شديد الفاظ ميں مذمت کي- جعفرعلوي کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام شيخ عيسي قاسم سميت اپنے کسي بھي مذہبي رہنما کي توہين ہرگز برداشت نہيں کريں گے-

بحرين کے ايک اور سرکردہ سياسي رہنما جعفر الحسابي نے بھي العالم ٹيلي ويژن سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمي ذرائع ابلاغ امريکہ اور سعودي عرب کے دباؤ کے تحت بحرين کي صورتحال کو سينسر کر رہے ہيں- انہوں نے بھي يہ بات زور ديکر کہي کہ بحرين کے عوام اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں گے..............

/169