ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم قدس کے موقع پر خطاب میں مقبوضہ فلسطینی کو یہودی بنانے کے سلسلے میں صہیونیوں کی خطرناک سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پراسرائیل کاغاصبانہ قبضہ علاقہ کی تمام مشکلات کی جڑ ہے۔سید حسن نصر اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی خطرناک سازشوں پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس ہمارے دین، ہمارے روزے ، ہماری نماز اور ہمارے جہاد کا حصہ ہے اور ہمیں مقبوضہ فلسطین پر یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر ، فلسطینیوں کے جبری اخراج اور بیت المقدس کو لاحق خطرات کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عرب یونین ، اسلامی کانفرنس تنظیم اور عرب ممالک کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ 1967 کی سرزمین پر فلسطینی حکومت کی تشکیل فلسطینیوں کا اندرونی معاملہ ہے لیکن ہم دعا کرتے ہیں کہ ایک دن ایسا آجائے کہ پوری مقبوضہ اراضی پر فلسطینیوں کی حکومت تشکیل پا جائے۔ مقبوضہ فلسطین پراسرائیل کاغاصبانہ قبضہ علاقہ کی تمام مشکلات کی بنیاد اورجڑ ہے۔
.............
/169