25 اگست 2011 - 19:30

لیبیا میں حکومت مخالف انقلابیوں نے قومی عبوری کونسل کو دارالحکومت طرابلس میں منتقل کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں حکومت مخالف انقلابیوں نے قومی عبوری کونسل کو دارالحکومت طرابلس میں منتقل کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ ذر کے مطابق انقلابیوں نے عبوری کونسل کو طرابلس میں منتقل کردیا ہے انقلابیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک اہم صحرائی پوسٹ ویگ پر بھی قبضہ کرلیا ہے،طرابلس کے وسیع علاقہ پر انقلابیوں نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ لیبیا کے ڈکٹیٹر صدر معمر قذافی  اور اس کے بعض فرزند باب العزیزیہ کے قریب انقلابیوں کے محاصرے میں آگئے ہیں ۔ انقلابیوں نے اعلان کیا ہے کہ معمر قذافی اور اس کے بعض بیٹے باب العزیزیہ کے قریب ایک عمارت میں انقلابیوں کے محاصرے میں آگئے ہیں۔ اس سے قبل قذافی کے بارے میں متضاد خبریں آرہی تھیں  بعض ذرائع نے الجزائر کی سرحد کی جانب قذافی کے بھاگنے کی خبر دی تھی۔ .............../169