24 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا پر ڈکٹیٹرمعمر قذافی کےاقتدار کا دورختم ہو گیا ہے اورملک پر عملاً ان کا کوئی کنٹرول نہیں رہاہے ۔

ابنا: لیبیا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا پر ڈکٹیٹرمعمر قذافی کےاقتدار کا دورختم ہو گیا ہے اورملک پر عملاً ان کا کوئی کنٹرول نہیں رہاہے ۔

ادھر انقلابیوں نے معمر قذافی کو پکڑنے کیلئے 20 لاکھ دینارانعام کا اعلان کیا ہے۔ طرابلس میں معمر قذافی کے حامی اکثر علاقوں میں تسلیم ہوچکے ہیں باب العزیزيہ اور قذافی کے گھر پر انقلابیوں کا قبضہ ہوگیا  بعض علاقوں میں دونوں طرف سے چھوٹے ہتھیاروں کیساتھ،بھاری مشین گنوں ،راکٹ لانچرز اور گرنیڈز کے استعمال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جھڑپوں سے طرابلس کا علاقہ ابو سلیم بھی متاثر ہوا جہاں قذافی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔طرابلس کی سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں اور عمارتوں پر نشانہ باز پوزیشن لئے موجود ہیں۔طرابلس میں نیٹو فضائیہ کی پروازیں بھی جاری ہیں اور دن کے شروع میں دو دھماکے بھی سنے گئے تھے۔ انقلابیوں کی جانب سے طرابلس کے 90 فیصدحصے پر قبضے کا دعوی بھی کیا جارہا ہے۔ انقلابیوں نے واضح کیا ہے کہ وہ قذافی کو گرفتار کرکے ہی دم لیں گے جب کہ معمر قذافی کو پکڑنے یا مارنے والے شخص کیلئے عام معافی اور 20 لاکھ دینارانعام کا اعلان بھی کیا گیاہے۔مخالفین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ معمر قذافی طرابلس کے جنوب میں ہی چھپے ہوئے ہیں۔طرابلس کے ہوٹل میں محصور غیر ملکی صحافیوں کو رہائی مل گئی ہے۔ قذافی کے 42 سالہ ظالمانہ دور کا خاتمہ ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق لیبیا کے انقلابیوں کو سامراجی طاقتوں کے مکروہ عزائم سے بھی ہوشیار رہنا چاہیے جنھوں نے 42 سال تک کرنل قذافی کی پشتپناہی کی اور لیبیا کے عوام کے مال و دولت کوبے دردی کے ساتھ تباہ کیا۔.............

/169