ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق ان باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ اس سازش کے تحت سعودی عرب عیدالفطر کے بعد شام عراق سرحد پر اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائياں کروا کر کشیدگي اور بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا اور سعودی عرب اور اردن کے خفیہ اداروں اور بعثی گروہوں سے وابستہ گروپوں کے ذمہ ان کارروائيوں کی انجام دہی ہو گي۔ ان ذرائع نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی کھیپیں سعودی عرب اور اردن سے عراق اور اس کے بعد شام اسمگل ہو رہی ہیں اور حال ہی میں ایسے ہتھیار پکڑے بھی گئے ہیں جن میں دوربین والی بندوقیں اور اندھیرے میں دیکھنے والی دوربینیں بھی شامل ہیں۔ المنار ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب شام کی حکومت کے ساتھ دشمنی کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تمام تحریکوں اور انقلابوں کو کچل دینا چاہتا ہے اور سعودی عرب کے کئي شہزادے اپنے ایجنٹوں اور دہشت گردوں کو کئی سو ملین ڈالر کی رقم فراہم کر کے شام کے حالات کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ شام کے حالات کو خراب کرنے کے پیچھے سعودی عرب کے خفیہ اداروں کا ہاتھ ہے اور وہی وہاں کے مظاہروں کو منظم اور کنٹرول کر رہے ہیں۔ درایں اثنا سعودی عرب کے وہابی اردن، عراق، شام اور سعودی عرب میں موجود شمر قبیلے کو مشتعل کر کے شام میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔ قدسنا کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں کی کوریج کے لیے ایک ہزار سے زائد جدید ترین کیمرے شام بھیجے گئے ہیں اور ان کے تمام اخراجات سعودی عرب نے برداشت کیے ہیں اور ان کی مالیت سو ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔شام کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کی سازش اور اسی طرح ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کے وہابیوں کی بےدریغ مالی امداد اور شام کے اندر ہتھیار پہنچانے کے لیے کسٹم حکام کو بھاری رقوم کی رشوتیں یہ سب ایسے اقدامات ہیں جو شام کے عوامی نظام کے خلاف دشمن ملکوں نے اب تک انجام دیے ہیں۔ بہرحال شام کی جیوپولیٹیکل پوزیشن نے ایک طرف اور فلسطین کے مسئلے میں اس کے موقف اور لبنان اور اسلامی جمہوریہ ایران جیسے ملکوں کے ساتھ اس کے تعلقات نے دوسری طرف علاقے اور دوسرے عرب ملکوں میں شام کو خصوصی مقام کا حامل ملک بنا دیا ہے اور یہ صورت حال وہابیوں، امریکہ، اسرائیل، برطانیہ، اور فرانس جیسے شام کے عوام اور حکومت کے دشمنوں کے لیے خوش آئند نہیں ہے۔.............
/169