ابنا: علی اکبر صالحی صومالیہ کے قحط زدہ افراد کے حالات کا جائزہ لینے موغادیشو گئے ہیں۔ موغادیشو کے ہوائي اڈے پر وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ اور صومالیہ کے دیگر اعلی عہدیداروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔علی اکبرصالحی اپنے دورہ صومالیہ کے دوران صومالیہ کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔ وہ صومالیہ کے قحط زدہ افراد کے کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے اور قحط زدگان کے لئے امداد رسانی خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر سوسائیٹی کی طرف سے امداد رسانی کے عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صومالیہ کے قحط زدہ افراد کی مدد کرنے والے ممالک میں پیش پیش رہا ہے۔دریں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے صومالیہ کے قحط زدگان کے لئے مزید دو امدادی کھیپیں بھیجی گئي ہیں۔یہ امدادی کھیپ ستر ٹن وزن پر مشتمل ہے اور اس میں غذائي اشیا شامل ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران صومالیہ کے قحط زدگان کے لئے اب تک چھ انسان دوستانہ امدادی کھیپیں بھیج چکا ہے اور بائيس اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران ميں صومالیہ کےقحط زدہ عوام سےاظہارہمدردی کےلئےیوم یکجہتی مناياگیا تھا۔اس موقع پر پورے ایران میں صومالیہ کےقحط زدگان کے لئے بڑی مقدار میں عوامی امداد اکٹھا کی گئی۔............. /169
22 اگست 2011 - 19:30
News ID: 261459
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی صومالیہ کے دورے پر موغادیشو پہنچے ہیں۔