ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج کہا کہ ان دفاعی پراجیکٹوں کے افتتاح سے ایران کی دفاعی توانائيوں میں اضافہ ہوگا اور دشمن ایران کی دفاعی توانائیوں کا مشاہدہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملت ایران اور اسکی مسلح افواج نے حضرت امام خمینی رح کی راہ پر چلتے ہوئے اب تک دشمنوں کی بڑی بڑی سازشوں اور خطروں کو ناکام بنایا ہے۔ایران میں اکتیس مرداد مطابق بائيس اگست کو یوم دفاعی صنعت منایا جاتا ہے۔...........
/169