20 اگست 2011 - 19:30

غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کی جارحیت جاری ہے اور قدس کی غاصب حکومت نے ایک بار پھر اپنی جارحانہ ماہیت کو ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی ہےکہ غزہ پر حملے نہایت شدید ہونگے۔

ابنا: غزہ پر صہیونی ریاست کی تازہ جارحیت کی عالمی برادری نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ فلسطینی انتظامیہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لینے کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی ریاست کی تازہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور عالمی اداروں بالخصوص انسانی حقوق کےاداروں کے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے ان اقدامات کی مذمت کرتےہوے قدس کی غاصب حکومت کے مجرمانہ اقدامات پر روک لگانےکے لئے موثر کوششیں کریں۔ یاد رہے غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کی تازہ جارحیت میں تقریبا درجنوں افراد شہید اور دسیوں زحمی ہوے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ غزہ پٹی پر صہیونی جارحیت کا مقصد دوسروں کو اسرائيل کے داخلی بحران کا ذمہ دار قراردینا اور مقبوضہ سرزمیں کےحالات بالخصوص عالمی یوم قدس سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔ اس سال یوم قدس نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فلسطینی انتظامیہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کئےجانے کی درخواست پیش کرنے والی ہے۔ ان حالات میں صہیونی ریاست نے اپنا پرانا حربہ ایک بار پھر اپنایا ہے تاکہ علاقے میں نیا بحران کھڑا کرکے، اپنے بحران کا دوسروں کو ذمہ دار قراردیکر نیز حماس کو اپنے حملوں کا جواب دینے پرمجبور کرکے غزہ کو جارحیت کا نشانہ بناکر اپنے خلاف جاری اقدامات کو بے اثر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ غزہ کی سرزمین کئي برسوں سے صہیونی ریاست کے وحشیانہ محاصرے میں ہے اور یہ علاقہ کئي مرتبہ صہیونی ریاست کے مجرمانہ اھداف کی بھینٹ بھی چڑھ چکا ہے اور اس بار بھی غزہ کے عوام اپنے ناکردہ گناہوں کا تاوان دے رہے ہیں۔.............. /169