ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی تشدد جاری ہے تازہ ترین واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے شہرکراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں کشیدگی برقرار ہے رات بارہ بجے سے اب تک 7 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ گزشتہ روز بھی اڑتیس افراد کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 11 جی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ کھارادر جماعت خانے کے قریب سے ایک نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے،جس کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔گلشن اقبال بلاک 5 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ جبکہ پی آئی بی کالونی، شیریں جناح کالونی اور گلشن میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے۔ جمعرات کے روز لیاری، بلدیہ ٹاوٴن، پاک کالونی، منگھوپیر اور دیگر علاقوں سے لاشیں ملی تھی جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لیاری ندی سے بھی ایک لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔
.............
/169