16 اگست 2011 - 19:30

امريکي وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوجي امداد آئندہ اسي وقت دي جائے گي جب دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں اسلام آباد مزيد تعاون کرے گا -

ابنا: اينٹي وار ويب سائٹ کے حوالے سے خبروں ميں کہا گيا ہے کہ امريکي وزارت خارجہ کے حکام نے منگل کو ايک بار پھر اس بات کا اعلان کيا ہے کہ پاکستان کے لئے فوجي امداد بند کرديئے جانے سے متعلق امريکي حکومت نے پچھلے مہينے جو فيصلہ کيا تھا وہ اپني جگہ برقرار ہے اور اس ميں اس وقت تک کوئي تبديلي نہيں آئے گي جب تک اسلام آباد تعاون کے عمل ميں کوئي تبديلي نہيں لاتا -

اس ويب سائٹ کے مطابق پاکستان کے لئے امريکي فوجي امداد کو معطل کرنے کا فيصلہ امريکي حکومت اور کانگريس نے کيا ہے تاکہ يہ واضح کيا جائے کہ پاکستان اور امريکا کے تعلقات ميں کشيد گي کے ماحول ميں امريکا نے ہي زيادہ سخت موقف اپنايا ہے -............

/169