ابنا: مسافروں کو روزے کی حالت میں مشکلات کاسامنا۔کوئٹہ ریلوے انکوائری کے مطابق اتوار کے روز پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہونے والی کوئٹہ ایکسپریس کی آج صبح 8 بجے 16 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی ہے جسے گذشتہ روز شام کوئٹہ پہنچناتھا۔ دوسری طرف راولپنڈی جانےوالی جعفر ایکسپریس ،9 بجے ، کوئٹہ ایکسپریس 10 کراچی جانےوالی بولان میل 11 بجے اپنے مقررہ وقت اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئیں جبکہ کراچی سے آنے والی بولان میل راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کی 6 سے 8 گھنٹے کی تاخیر سے آمد متوقع ہے۔
...........
/169