ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن کل سے چین، چاپان اور منگولیا کا دورہ شروع کرینگے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں ریاستی قرضوں کے بحران کے تناظر میں جوبائیڈن کا دورہء چین خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی نائب صدر چینی حکام کو ان اقدامات سے آگاہ کریں گے جو واشنگٹن نے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے اٹھائے ہیں۔ امریکا طویل عرصے سے چین سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اپنی کرنسی یوآن کی قدر میں اضافہ کرے۔ امریکہ کے مطابق یوآن کی قدر میں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن کے لیے ناگزیر ہے۔ امریکہ کا چین پر الزام ہے کہ اس نے برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کرنسی کی قدر انتہائی کم رکھی ہے۔
.............
/169