ابنا: ایئر انڈیا کو انتہائی نقصان کا سامنا ہے اور بھارتی حکومت اس کے وجود کو قائم رکھنے کیلئے 25 ارب روپے کی بیل آؤٹ دینے پر مجبور ہوگئی ہے۔ رویت نندن ایوی ایشن منسٹری کے سینئر بیورو کریٹ ہیں۔ ایئر انڈیا کے موجودہ سربراہ اروند یادیو کی مدت ملازمت 2012 میں ختم ہو رہی تھی تاہم ان کو قبل از وقت سبکدوش کردیا گیا جبکہ رویت نندن جو اس وقت وزارت سول ایوی ایشن میں جوائنٹ سیکریٹری ہیں، تین سال کی مدت کیلئے ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہوں گے۔ بھارتی حکومت نے یادیو کو ہٹانے کی وجہ بیان نہیں کی۔
.............
/169