14 اگست 2011 - 19:30

نو شہرہ …نوشہرہ کے علاقے جلوزئی میں متاثرین آپریشن کے کیمپ میں بم دھماکے سے تین بچے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کو بم بنانے کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق باڑہ خیبر ایجنسی کے شیر پسندجو جلوزئی کیمپ میں مقیم ہے، اپنے خیمے میں بم بنانے میں مصروف تھا کہ کسی غلطی کی وجہ سے اچانک بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں شیر پسند کی دو بچیاں فرہانہ ، نرگس اور اس کا ایک بیٹا سمیع اللہ شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔ دو بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔جبکہ شیر پسند کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم میں تین سے چارسو گرام بارود استعمال کیا گیا تھا۔ 
............

/169