14 اگست 2011 - 19:30

تازہ ترین تحقیق کے مطابق خواتین دن میں پانچ گھنٹے تک گپ شپ لگاتی ہیں۔

ابنا: برطانوی اخبار" دی میل " کے مطابق خواتین ایک دن میں پانچ گھنٹے بے مقصد باتوں اورگپوں میں ضائع کرتی ہیں۔ برطانیہ میں ایک تحقیق کے مطابق اس میں تعجب کی بات نہیں کہ مرد اکثر کم گو ہوتے ہیں۔ اوسطاً ایک عام عورت بیداری کاایک تہائی یا دن میں پانچ گھنٹوں سے زیادہ وقت گپ لگانے میں گزارتی ہیں۔ گھریلو یاورکنگ وومن ہر روز 298 منٹ بے مقصد گفتگو کرتی ہے۔ عموماًخواتین کی گفتگو دیگر لوگوں کے مسائل زیر بحث آتے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے خواتین ایک دن میں 24 منٹ اپنے وزن ، خوراک اور لباس کے سائز پر بحث کرتی ہیں۔ ایک تہائی خواتین لنچ اور ڈنر کے متعلق گفتگو کرتی ہیں جبکہ ایک چوتھائی باقاعدگی سے کھانوں کی ترکیبوں کے بارے میں تبادلہ کرتی ہیں۔ .............

/169