ابنا: خبروں کے مطابق بلوچ ليبريشن آرمي نے اس حملے کي ذمہ داري قبول کي ہے -
موصولہ تفصيلات کے مطابق جمعہ کي رات کوئٹہ ميں افطار کے بعد پہاڑوں کي سمت سے شہرپر چار راکٹ فائر کئے گئے - چلتن مارکيٹ ميں گرنے والے ايک راکٹ سے چار سيکوريٹي اہل کار زخمي ہو گئے جن ميں سے ايک کي اسپتال ميں موت ہو گئ - حملے کے بعد شہر ميں حفاظتي انتظامات سخت کر ديئے گئے ہيں -
جمعہ کے ہي روز ہرناني ميں بھي نا معلوم افراد نے تيل اور گيس تلاش کرنے والي ايک کمپني کے کيمپ پر پانچ راکٹ داغے تھے جس ميں کسي جاني نقصان کي اطلاع نہيں ہے..............
/169