ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے برطانیہ میں انسانی حقوق کی پامالی اور جمہوریت کے فقدان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی احتجاج کو کچلنے کے لئے فوجی کارروائي کرنے سے باز رہے۔انھوں نے کہا کہ فوج عوام کو کچلنے کے لئے نہیں بلکہ ملک کی ارضی سالمیت کے لئے ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ دیگر ممالک میں مداخلت کرنے کے لئے انسانی حقوق کو اور جمہوریت کی دھائی دیتا ہے لیکن آج برطانوی حکومت جمہوریت اور انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کررہی ہے۔
..............
/169