11 اگست 2011 - 19:30

بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے پرامن مظاہرین پرحملے کئے ہیں۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نے گذشتہ روز پرل اسکوائر کو ملانےوالے ‎سڑکوں کو بند کرکے مظاہرین پرحملے کئےاور انہیں بری طرح زد وکوب کیا۔ ادھر بحرین میں آج بھی مظاہرے ہوئے۔ ادھر آل خلیفہ کی حکومت نے اپنی عوام مخالف تشدد پسند پالیسیوں کوجاری رکھتے ہوئے کہا ہےکہ تئيس افراد کو مظاہروں میں شرکت کرنے کےجرم میں ملازمت سے نکالا جاتاہے۔ کام سے برخواست کئےجانےوالوں کا تعلق وزارت صحت سے ہے۔ ادھر وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جن ملازمیں پر مقدمہ چلا یا جارہا ہے ان کی تعداد چار سو اٹھائيس ہے۔ یاد رہے آل خلیفہ کی حکومت نے ہزاروں ملازموں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں ملازمت سے نکال دیا ہے اور اس کے علاوہ ہزاروں طلبا ءکو بھی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی مراکز سے نکال دیا ہے۔ بحرین کے عوام حکومت کی امتیازی پالیسوں کے خلاف احتجاج کررہےہیں۔..............

/169