5 جولائی 2011 - 19:30

بحرين ميں دو خاتون سياسي قيديوں نے جيل ميں اپني گرفتاري اور ايذاؤں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دي ہےـ

ابنا: ايمنسٹي انٹرنيشنل کا کہنا ہے کہ رولا الصفار نامي ہيڈ نرس اور جليلہ السلمان نامي خاتون ٹيچر کو حکومت مخالفت مظاہروں ميں شرکت کرنے کي وجہ سے گرفتار کيا گيا ہےـ ان دونوں خاتون قيديوں کو جيل ميں سخت ايذائيں دي گئي ہيں ـ

بحرين ميں فروري کے وسط سے حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے ہيں جن کے دوران گرفتار کئے جانے والوں کو شديد ايذائيں دي گئي ہيں ـ عوام ملک سے شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہيں ـ انساني حقوق کي عالمي تنظيموں نے مظاہرين کے ساتھ بحريني حکومت کے رويئے اور ڈاکٹروں، وکيلوں، سياسي کارکنوں اور بے گناہ شہريوں کي سرکوبي کي بارہا مذمت کي ہےــ.............

/169