ابنا: خطیب جمعہ تہران نے مشرق وسطی، خلیج فارس اور شمالی افریقہ میں اسلامی بیداری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ علاقائي ملکوں میں نئي تحریک سے امت اسلامی کو سربلندی حاصل ہوئي ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے مصر میں سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے خلاف جاری مقدمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تحریکوں نے ڈکٹیٹروں کو ذلیل اور مسلمانون کو سربلند کیا ہے ۔
انہون نے قرآن کریم کی اہمیت اور اس اہمیت کو اجا گر کرنے میں اسلامی انقلاب کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اہل عالم کو قرآن مجید کےتمام پہلووں سے آشنا کرایا گيا اور دین اسلام کو مکمل طرح سے دنیا کے سامنے پیش کیا گيا۔ انہوں نے علاقائي حالات میں اسلامی انقلاب کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت و رہنمائی سے اسلامی انقلاب کی ترقی کا سفر جاری ہے ۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے قرآن کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے کیونکہ قرآن ہی ہے جو انسانیت کی تمام ضرورتون کو پورا کر کے امت اسلامی کو طاقت عطا کرتا ہے۔
.............
/169