ابنا: سانا نیوز کے مطابق درعا کے قبائلی عمائدین نے ایک بیان جاری کرکے شام میں بدامنی اور تفرقہ پھیلانے کی دہشتگردوں کی کوششوں کی مذمت کی ۔ قبائيلی عمائدین نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے حملوں کا ھدف قومی اتحاد کو نقصان پہنچانا اور ملک میں عدم استحکام لاکر حکومت کو گرانا ہے۔ اس بیان میں بیرونی عناصر کی جانب سے شام کی بنیادی تنصیبات پر حملوں کی بھی مذمت کی گئي ہے اور کہا گيا ہے کہ شام میں بیرونی ایجنٹوں اور بیرونی ملکوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گي۔
.............
/169