اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے السترہ میں خلیفی سعودی جرائم کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر خلیفی غاصبوں اور سعودی جارحوں نے پر تشدد حملے کئے اور جلادوں کی جانب سے زہریلی گیس کے بے تحاشا استعمال کے نتیجے میں 59 سالہ بحرینی شہری حاج عیسی احمد الطویل نظام تنفس بری طرح متاثر ہونے کی بنا پر جام شہادت نوش کرگئے اور یون انقلاب بحرین کے آغاز سے لے کر شہید ہونے والے حریت پسند انقلابیوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔حاج عیسی احمد الطویل جمعہ کے روز کے آمریت و استبداد مخالف مظاہروں میں مسموم ہوگئے تھے اور انھوں نے کل اتوار کے روز جام شہادت نوش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
