ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نے گزشتہ رات اپنے ایک پیغام میں اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو ماہ رمضان شروع ہونے کی مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر مملکت نے اس پیغام میں اسلامی ملکوں کی قوموں اور حکومتوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ قرآن مجید کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اسلامی امہ کے رشتے مزید گہرے ہوں گے مظلوم کا دفاع اور ظالم کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انصاف اور پائیدار امن قائم ہو گا اور امتیاز کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے اس پیغام میں مسلمان قوموں اور اسلامی حکومتوں کی تمام شعبوں میں کامیابی کی دعا کی۔ ............
/169