29 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ نے کہاہے کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک دہشتگردی سے مقابلے کے صرف نعرے لگاتےہیں۔

ابنا: پارلیمنٹ نیوز کے مطابق حسین ابراہیمی نے ایران ترکی گيس پائپ لائن میں دھماکے کی مذمت کرتےہوئے کہا یہ دہشتگردانہ کاروائي پژاک گروہ نے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی امریکہ اور مغربی حکومتوں کی پیداوار ہے اور ان ہی ملکوں نے اس لعنت کو پروان چڑھایا ہے۔ حسین ابراہیمی نے کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے ایم کے او، پژاک اور طالبان جیسے دہشتگرد گروہوں کی مدد کی ہے تاکہ ایران کو نقصاں پہنچایا جاسکے۔ یادرہے جمعے کے دن ماکو سرحدی علاقے میں دنالو گاوں کےقریب پژاک دہشتگرد گروہ نے ایک بم سے ایران ترکی گيس پائپ لائن اڑادی تھی۔ اس کےعلاوہ پژاک کے دہشتگردوں نے کردستان کے ایک گاوں سلین پرحملہ کرکے ایک شہری کو شہید اور چار کو زخمی کردیا تھا۔
قابل ذکرہے پژاک دہشتگرد گروہ کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔
............

/169