ابنا: قدس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر صحت نے کہا ہے غزہ میں طبی ساز وسامان ، دواوں نیز انرجی کے بحران کی بنا پر سیکڑوں فلسطینی بیماروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ غزہ کا الشفاء اسپتال بجلی کی کمی کے باعث بند ہوچکا ہے۔ یادرہے صیہونی حکومت نے چار برسوں سے غزہ پٹی کا محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ میں بنیادی ضرورت کی اشیاء کا فقدان ہے۔ ............
/169